اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے بڑے پیمانے پر ایک قدم اٹھایا ہے جس کی رو سے نیوکلیائی ہتھیاروں پر پابندی لگ سکتی ہے۔ عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی
نے نیوکلیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک
قرارداد منظور کر لی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد
پر پابندی لازم نہ سہی، تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری کی ایک واضح اکثریت
کی رائے سامنے ضرور آ گئی ہے، جو دنیا سے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خاتمہ
چاہتی ہے۔